Daily Taqat

سی پی این ای کا سالانہ اجلاس 12 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا

کراچی:  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا سالانہ اجلاس عام 12 مئی 2018ءبروز ہفتہ صبح 11 بجے سی پی این ای کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق نے بتایا ہے کہ سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد سالانہ اجلاس عام کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے اخبارات و جرائد کے رکن مدیران شرکت کریں گے۔ اجلاس عام میں سی پی این ای کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سال کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات ہوں گے جس کے بعد عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »