Daily Taqat

ایف آئی اے گیلانی کیخلاف گواہ پیش نہ کرسکی عدالت کابرہمی کا اظہار

کراچی: وفاقی انٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات پر سماعت کے دور ان ایف آئی اے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی عدالت نے گواہ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو 20 جون تک ملزمان کے خلاف گواہان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن سے متعلق دائر 26 مقدمات پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ایف آئی اے حکام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ 20 جون تک ملزمان کےخلاف گواہوں کو پیش کریں ۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ۔ ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔ ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، طارق اقبال پوری ، عبدالکریم داو¿د پوتہ ، عدنان زمان ، محمد زبیر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں ۔ مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »