اگلے چھ ماہ میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال د یں گے: فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاویدنے کہا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دئیں گے ، اس وقت ملکی کھیلیں زوال پذیر ہیں جنہیں   دوبارہ بحال کیا جائے گا آسیہ کے معاملات ابھی پراسس میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل جاویدنے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو پائی پائی کا مقروض کر دیا حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا ، وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مسائل کے حل کے لئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں ۔ ملکی معیشیت جلد بحال ہو جائے گی ، ہمیں مسائل کے حل کے لئے کچھ وقت چاہیے چھ ماہ کے اندر اندر معاملات اپنے ڈگر آجائیں گے اور ملکی ترقی کی راہ پر آجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام گیمز اس وقت زوال پذیر ہیں کرکٹ کچھ سنبھلیہے جبکہ سکوائش ہاکی وغیرہ کو دوبارہ اس کا مقام دینے کے لئے کچھ وقت لگے گا لیکن ہم پر امید ہیں کہ دوبارہ ہاکی کے میدان میں ہم مقابلے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔ آسیہ کے ملک باہر جانے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ تمام باتیں ابھی تک ہوائی ہیں معاملات عدالتوں میں ہیں اس پر کوئی اور کیس نہیں آصسیہ کا معاملہ بھی احسن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.