Daily Taqat

20 کروڑعوام کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، احسن اقبال

نارووال:  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا، ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران ہوتا تو وہ ترقی نہ کرتیں، قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں،2013 اور  2018 کے پاکستان میں فرق ہے، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہے۔نارووال میں موٹروے لنک ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت وعدے نہیں، کام کرتی ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام جاری رکھا، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی کاموں اور پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کر کے دکھایا۔ 20 کروڑ عوام کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست اور پالیسیوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق ہے، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں، 20 کروڑ کا ملک اناڑی کو نہیں دیا جا سکتا، ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران ہوتا تو وہ ترقی نہ کرتیں۔ عمران خان کرکٹ پر تبصرہ کر سکتے ہیں اچھے کوچ ہو سکتے ہیں مگر عمران نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا، جس چیز کا تجربہ نہیں وہ کھیل نہ کھیلیں ، شہباز شریف نے 11 ماہ میں میٹرو بنا کر دکھا دی، خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرو بس منصوبے کے دوران شہر کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے، بجلی کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں 2200 کلو میٹر سے زیادہ طویل روڈ نیٹ ورک ہو گا۔ دشمن چاہتے ہیں پاکستان اقتصادی طور پر کریش کر جائے، سی پیک کے خلاف دشمنوں نے کروڑوں روپے لگا دیا۔انھوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی ایجنڈہ جاری رکھا، 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق واضح ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے منشور پر عمل کرکے دکھایا، سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں، سڑکوں کے خلاف لیکچر وہ دے رہیں جو یہ نہیں کرسکتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »