Daily Taqat

توہین عدالت ازخودنوٹس ، دانیال عزیز کو وکیل کرنے کی مہلت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو وکیل کرنے کے
لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔ اٹارنی جنرل کو بھی 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر دانیال عزیز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہاکہ آپ نے نوٹس دیا، میں حاضر ہوگیا۔دانیال عزیز نے دوران سماعت کہا کہ نوٹس میں نہیں بتایا گیا کہ کس وجہ سے جاری کیا گیا، جسٹس عظمت سعیدشیخ نے ریمارکس دیے کہ انہیں سب کچھ پتہ لگ جائیگا، کچھ بھی غیر مناسب نہیں۔جسٹس عظمت سعیدنے دانیال عزیز سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت چاہیے؟ جس پر دانیال عزیز نے جواب دیا، ‘جیسا آپ مناسب سمجھیں۔جس کے بعد عدالت عظمی نے وزیر نجکاری کو 10 دن کی مہلت دے دی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »