Daily Taqat

مقبوضہ کشمیرکی نام نہاداسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

جموں: مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے مقبوضہ وادی کے سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر ہنگامہ
آرائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے بازی کی جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔اکبر کی حمایت میں اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی کھڑے ہو گئے اور اسمبلی کے اندر پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگا دئیے ۔کشمیر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اکبر لون کا کہنا تھا کہ ‘میں سب سے پہلے مسلمان ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔جب یہ تاثر دیا جائے گا کہ مسلمان محفوظ نہیں ہیں تو ہر بار پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاو¿ں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں ایک فوجی کیمپ پر حملے اور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »