Daily Taqat

سی آئی اے کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

لاہور :  خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،متعددمقدمات ٹریس، 39لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاﺅن سید ریاض علی شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران ، عاشق ، شکیل عرف ڈان ، طارق ، آصف مسیح، ارسلان مسیح شامل ہیں۔ ملزمان کو CCTV فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ ملزمان لاہور کے پوش علاقوںکے گھروں میں گن پوائنٹ پر داخل ہوتے اور معصوم شہریوں کو یرغمال بناکر واردات کرتے۔ جن سے متعددمقدمات ٹریس کےے گئے ہیں۔39 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کرنے کے علاوہ بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پولیس کےلئے چیلنج سے کم نہ تھی۔ جو کہ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاﺅن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاﺅن سیدریاض علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کےلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »