اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے چینی باشندوں کوملزمان ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

کراچی:  مقامی عدالت نے اے ٹی ایم کے ذریعے ڈیٹا چرا کر پیسے ہتھیانے والے چھ چینی فراڈیوں کو اٹھارہ جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا،عدالت نے ہدایت کی کہ آِئندہ سماعت پر ملزمان کو
چینی ترجمان کے ساتھ پیش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں پاکستانیوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا نے والے چینی باشندے آخر کار قانون کی گرفت میں آہی گئے، اے ٹی ایم کے ذریعے پاکستانیوں کی جمع پونجی لوٹے جانے کا انکشاف ہوا تو ایف آئی اے سائبر کرائم حرکت میں آیا اور شہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد عدلات نے مذکورہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو مترجم کے ساتھ ساتھ پیش کیا جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا دعویٰ ہے جلد مزید کامیابی حاصل کریں گے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک پانچ بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں سے ملزمان پاکستانیوں کے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.