چیف جسٹس نےخواتین کےاسکرٹ سے متعلق بیان پرمعذرت کرلی

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور میں کی گئی میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اسکرٹ کے بارے میں ونسٹن چرچل کے محاورے کی مثال دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں، سوشل میڈیا پر میرے بیان کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتے ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ ‘تقریر کی طوالت عورت کے اسکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں دلچسپی کھو دیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.