Daily Taqat

راناثنا اللہ کےخواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس کا معاملہ خاتون محتسب تک پہنچ گیا

لاہور:  وزیرقانون و پارلیمانی امور پنجاب راناثنا اللہ کے خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس کا معاملہ خاتون محتسب تک پہنچ گیا، پی ٹی آئی خواتین نے درخواست جمع کرا دی۔پارٹی رہنما سارہ احمد اور خواتین ایم پی ایز نے خاتون محتسب میں درخواست جمع کرائی۔ خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں، رانا ثنااللہ اس سے پہلے بھی خواتین کے حوالے سے نازیبا گفتگو کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خاتون محتسب انہیں انصاف دلوائیں گی، پی ٹی آئی خواتین نے واضح کیا کہ اگر رانا ثنااللہ نے معافی نہ مانگی تو معاملہ مرکز تک لے کر جائیں گی۔یاد رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں ناشائستہ بیان پر معذرت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »