Latest news

شجری کاری مہم کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم میں تقریب

حجرہ شاہ مقیم:  وزیر اعظم کی شجری کاری مہم کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے کی اس موقع پر میونسپل کمیٹی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خاں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور و ایڈمنسٹریٹر حجرہ میونسپل کمیٹی نے کہا کہ سرسبز پنجاب پروگرام پورے ضلع میں شروع کیا گیا ہے جس کے تحط گرین اینڈ کلین پروگرام میںتحصیل دیپالپور کی ہرمیونسپل کمیٹی کی سطح پر 2ہزار پودے لگائے جائیں گئے اور سر سبزو شاداب پاکستان گرین پروگرام کو مزید گاﺅں گاﺅں پھیلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شجرکاری ایک اچھا عمل اور سنت نبوی بھی ہے جس کو اپنے گھروں سے لیکر سرکاری دفاتروں سمیت اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پروگرام میں شامل ہوں اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ مریم خاں نے اس تقریب میں خود آنا تھا لیکن لاہور میٹنگ کی وجہ سے وہ نہ آسکیں انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شجرکاری مہم کو جاری رکھیں گے اور پبلک مقامات پر خوبصورت پودے لگا کر اس علاقے کو سرسبزو شاداب بنائیں گئے تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہر سے آئے ہوئے معززین علاقہ و صحافیوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔

جبکہ آزاد ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن صاحبہ کی نمائندگی ان کے سیکرٹری رائے مشتاق احمد کھرل نے کی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.