تیراہ سرحد پرتعینات ایف سی اہلکاربجلی گرنے سے جاں بحق، ایک شدید زخمی

تیراہ :  تیراہ سرحد پر تعینات ایک ایف سی اہلکار آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات ایف سی کے اہلکار وحید خان اور نور گل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ گزشتہ رات تیز بارش کے دوران اسمانی بجلی گرنے سپاہی وحید خان سکنہ مرادن کاٹلنگ جاں بحق جبکہ سپاہی نور گل شدید ذخمی ہو گئے۔ طبی امداد دینے کے لئے ذخمی اہلکارپشاور منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش اپنے ابائی گاوں پہنچا کر سپرد خاک کر دیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.