Daily Taqat

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار

اسلام آباد: چند روز قبل افتتاح کیے گئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو باضابطہ طور پر آپریشنل کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ خراب ہوگیا اور ایک دن گزرنے کے بعد بھی خرابی دور نہ کی جاسکی ۔بیگج سسٹم کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکر نا پڑا ¾ مسافر سامان تاخیر سے ملنے پر پریشان ہوئے اور کچھ سامان ملنے کی خواہش لیے سیکورٹی حصار توڑ کر ایپرن تک پہنچ گئے جبکہ کچھ مسافر تاخیر برداشت نہ کرسکے اور بیگج بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے۔ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی ذمہ دار اے ایس ایف کو مسافروں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی سامنا کرنا پڑا جب کہ ائیرپورٹ پر سامان کے لیے مسافر نے دربدر کی ٹھوکریں کھائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »