Latest news

سیاستدان کی گرفتاری سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی:بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے،بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا، پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بی این پی مینگل کے سربراہ

سردار اختر مینگل نے ملاقات کی۔زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردعمل بھی زیربحث آئی۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کیا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے،اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے،بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی،بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی گرفتایوں سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی،سلیکٹڈ وزیر آعظم کے حوصلے پست ہو چکے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.