Latest news

آصف علی زرداری کی گرفتاری انتہا ئی قابل مذمت ہے، شبیر حسین

منچن آباد: نیب کی شریک چیئر مین PPPآصف علی زرداری کی گرفتاری انتہا ئی قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل جنرل سیکرٹریPPPمنچن آباد شبیر حسین اور سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن بہاولنگر امجد مجید قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا کہ نیب موجودہ حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے جو انتقامی کاروائیوں پر اترا ہوا ہے انکی انتقامی کاروائیوں سے پیپلز پارٹی کمزور نہیں ہونیوالی پیپلز پارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے موجودہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے آصف علی زرداری کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے عوام پر مسلط حکمران بد ترین انتقام کی راہ پر چل پڑے ہیں اس ملک میں احتساب نہیں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے جس کی انتہا ملکی جمہوریت کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی جیالہ خاص پیپلز پارٹی منچن آباد رستم علی قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک پاکستان کو مسائل کی دلدل میں پھنسانے والی حکومت کسی رعائت کی مستحق نہ ہے وزیر اعظم عمران خان نے ملکی اقتدار پر قبضہ کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ۔ اس حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا آخر میں پیپلز پارٹی منچن آباد کے کارکنان نے کہا کہ ہم کارکنان اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب سیاسی انتقام کی مد میں ہو رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.