پاک فوج کےافسران اورجوان قوم کے ہیروہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع )
اور سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو ان شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں اور لائن آف کنٹرول پر کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ پاک افواج بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.