پاکستان اورسری لنکادہشتگردوں کوشکست دینااچھی طرح سےجانتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی،کولمبو: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر
سری لنکا پہنچے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکا کی تینوں سروسز کے سربراہان سے ملے جہاں تینوں سروسز ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔جب کہ آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے سری لنکا کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس دوران سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن قیادت نے سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کیں، پاکستان اور سری لنکا دہشت گردوں کو شکست دینا اچھی طرح سے جانتے ہیں ، اس وقت بھی پاکستان میں آپریشن ردالفسادکے ذریعے دہشت گردوں کاخاتمہ جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.