Daily Taqat

پاک فوج اور عدلیہ پرحملے ن لیگ کا شیوہ ہے، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد

راولپنڈی : پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نارووال میں احسن اقبال کو گولی لگنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر بھیجنے والے شہباز شریف اپنے پڑوس ماڈل ٹاﺅن میں کھیلی جانی والی خون کی ہولی سے بارہ گھنٹے لاعلم رہے ، چار سال سے ہمارے چودہ شہیدوں کے لواحقین کو تڑپانے والے اپنی ایک ایک پیشی گن رہے ہیں،پاک فوج اور عدلیہ پر حملے ن لیگ کا شیوہ ،شریف خاندان جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے عہدیداروں سطان نعیم کیانی ،سیف الرحمان خان ، فرید بٹ ،سعید راجہ ،غلام ربانی ،مظہر طاہر ایڈوکیٹ ،حافظ نذیر ،اعجاز حسین شاہ اور سہیل عباسی سے ایک ملاقات میں کیا ۔ بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہاکہ احسن اقبال کو گولی لگی تو شہباز شریف تڑپ اٹھے ،فوری ہیلی کوپٹر بھیجا ،خود علاج کی نگرانی کی ،حملے کی تحقیقات کےلئے اہل افسران کی ایک پوری ٹیم کومقرر کی ،مگر یہی شہباز شریف جی آئی ٹی میں بیان حلفی دیتے ہیں کہ وہ 17جون 2014 کوماڈل ٹاﺅن میں بارہ گھنٹے تک ہونے والی قتل و غارت گری سے لاعلم تھے جسے ہر نیوز چینل براہ راست دکھا رہا تھا ،اس کے علاوہ پنجاب حکومت پچھلے چار سالوں سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن بارے مقدمات میںمسلسل رکاوٹیں ڈال رہی ہے ، نواز شریف کو اپنی 65پیشیاں یاد ہیں مگر ماڈل ٹاﺅن شہداءکے لواحقین کی 200پیشیاںیاد نہیں، عدالتوں پر حملے ،ججوں کو خریدنا اور پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 2012کو مینار پاکستان پر اپنے تاریخی جلسے میں ملک میںبے رحم احتساب کے بعد انتخابات کا مطالبہ کیا تھاجسے بعد کے دونوں دھرنوں میں دہرایا جاتا رہا ،ہم چیف جسٹس اور نیب کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیںوہ دن دور نہیں جب ہمارے کارکنوں کے قاتل اور لٹیرے حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »