عرب اتحادی افواج نے تعزمیں حوثیوں کا کمان مرکز تباہ کردیا

صنعاء:  سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی شہر تعز کے مغربی اور شمالی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز سمیت متعدد ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کیے اور ایک کمان مرکز کو تباہ کردیا ۔۔قبل ازیں یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ میں لڑائی میں حوثیوں کے ایک لیڈر کی ہلاکت اور ایک کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ لڑاکا طیاروں نے تعز اور الحدیدہ کے درمیان واقع شاہراہ پر حوثیوں کے ہیڈ کوارٹرز ، مدارات کے علاقے ، سوپ فیکٹری اور ایک فضائی دفاعی کیمپ کو بمباری میں نشانہ بنایا ۔قبل ازیں یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ میں لڑائی میں حوثیوں کے ایک لیڈر کی ہلاکت اور ایک کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.