عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے میزائل داغنے کے اڈے تباہ کردئیے

ریاض: سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فضائی افواج نے مملکت کے ساتھ سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے میزائل داغنے کے اڈے تباہ کر دئیے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔اس میزائل کا ہدف سعودی عرب کا جنوبی صوبہ جازان تھا۔سعودی فضائی فورسز نے جنوری کے اوائل میں یمن سے نجران کی جانب داغے گئے حوثی باغیوں کے ایک اور بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کردیا تھا۔دریں اثناءیمن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے مضبوط گڑھ شمالی صوبے صعدہ کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔اس ذریعے کے مطابق آل عالب کے پہاڑی علاقے میں یمنی فوج اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔یمنی فوج نے گذشتہ دو روز اس پہاڑ کے عقب میں واقع مختلف جگہوں کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ لڑائی کے دوران میں اس نے پانچ حوثی باغیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.