بل گیٹس کی انسداد پولیوسے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد: مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے  متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کےلئے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاونڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.