اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2ارب 17کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی لاہور پشاورکوئٹہ کراچی:  اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی19کاروائیوں کے دوران تقریباً 2ارب 17کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی1.220ٹن منشیات برآمد کر لی،جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین( سمیت 18 ملزمان کو گرفتار اور5گاڑیاں ضبط کر لیں۔برآمد شدہ منشیات میں242.2کلوگرام چرس،27.7کلو گرام ہیروئن، 949.5کلوگرا م افیون اور1.3کلوگرام ایمفیٹامائن شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے جی ٹی روڈ، جہلم کے قریب کوہاٹ کی رہائشی حاجرہ بی بی کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس قبضے میں لیکر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب دوران کاروائی دو موٹر سائکل 125اور CD-70پر سوار چار ملزم اعجاز آحمد، عتیق جان اور 2خواتین مسمات نازو اور مسمات محسن بی بی نامی ملزمان کے قبضے سے 10.5کلوگرام افیون اور 2کلوگرام چرس قبضے میں لیکر چاروں ملزمان کو فرفتار کر لیا۔ ان چاروں ملزمان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے فلائیٹ نمبرNL-719 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے اوکاڑہ کے رہائشی محمد سلیم شاہ نامی ملزم کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 890گرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔ملزم نے مذکورہ منشیات اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔اے این ایف لاہور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کے قریب ایک کاروائی کے دوران میانوالی کے رہائشی محمد عاصم اور بھکر کے رہائشی توحید افضل کے قبضے سے 6کلوگرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے جوہر ٹاﺅن، لاہور کے قریب ایک کورئیر سروس کے آفس میں چھاپہ مار کر کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 200گرام ہیروئین قبضے میں لے لئیے۔ مذکورہ منشیات کو زنانہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے شل پٹرول پمپ ، چنگی نمبر9 قریب دوران کاروائی ملتان کے رہائشی وسیم دین کے قبضے سے 1.5کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دوران کاروائی لاہور کے رہائشی محمد حاشم نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1.1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے پرواز نمبر G9-525کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے اٹک کے رہائشی محمد کامران کو ہیروئن بھرے کیپسولوںکی پیٹ میں موجودگی کے شبہ پر پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں داخل کروایا، ملزم کے پیٹ سے 500 گرام وزن کے 81 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب سے خیبر ایجنسی کے رہائشی ہارون خان کو گرفتار کر کے ملزم سے 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے بلال ڈائیوو بس اڈا، حاجی کیمپ ، پشاور سے نامعلوم منزل کی طرف روانہ کئے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لے کر اس میں موجود 600 گرام چرس برآمد کر لی۔ مذکورہ اڈے کے گیٹ سے ایک یاماہا موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیا گیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پرواز نمبرNL-792کے ذریعے شارجہ روانہ ہونے والے کرم ایجنسی کے رہائشی عظمت خان کو ہیروئن بھرے کیپسولوںکی پیٹ میں موجودگی کے شبہ پر پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں داخل کروایا، ملزم کے پیٹ سے 500 گرام وزن کے 130ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے خیبر ایجنسی کے رہائشی مسعود خان کو پشتہ خارہ چوک، پشاور سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے یونیورسٹی روڈ، پشاور سے ایک سوزوکی مہران کار قبضے میں لے کو اس میں موجود کرم ایجنسی کی رہائشی خاتون شاہین کے جسم کے ساتھ لپٹی ہوئی 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود پشاور کے رہائشی مرسلین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کوئٹہ نے ایک خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائی کرتے ہوئے ضلع پنجگور کے قریب ایک برساتی نالے سے 40کلوگرام چرس قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کسی دوسرے گروہ کے حوالے کر نے کی غرض سے وہاں چھپائی گئی تھی۔ دوسری کاروئی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلع گوادر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 185کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔ مذکورہ منشیات کو کسی دوسرے گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے یہاں چھائی گئی تھی۔ تیسری کاروئی کے دورانتحصیل چمن ضلع قلہ عبداللہ کے پہاڑی علاقے میں دوران کاروائی 939کلوگرام افیون قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ منشیات کو کسی دوسرے گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے یہاں چھائی گئی تھی۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ایک خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائی کرتے ضلع پنجگورکے پہاڑی علاقے میں کھڑ ی ایک Land Cruiserکی جب تلا شی لی تو ا سکے خفیہ کھانے سے 15کلوگرام ہیروئین قبضے میں لے لی۔ ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ایک خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائی کرتے ہوئے جنرل ایریاءکلانگ ضلع پنجگور کے ایک جھوپڑی میں چھاپہ مار کر 10کلوگرام ہیروئین قبضے میں لی لیا۔ اے این ایف کراچی نے ASFکی مدد سے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر دوران کارائی کراچی کے رہائشی نعیم وڈوانی نامی ملزم کے قبضے سے 1.8گرام ہیروئین قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے مذکورہ منشیات اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی اورملزم پرواز نمپر EK-605کے ذریعے دوبئی روانہ ہونے والے تھے۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.