من گھڑت الزامات،عمران خان نےآخری حدیں بھی پارکرلیں, ترجمان شریف فیملی

لاہور: شریف فیملی کے ایک ترجمان نے سلمان شہباز شریف کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف کے الزامات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلی ہیں،سلمان شہباز شریف پر بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے الزام تراشی قابل مذمت  ہے۔ترجمان نے کہا کہ سلمان شہباز کا کبھی سرکاری امور یا منصوبوں سے تعلق نہیں رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کی شرپسندانہ سیاست سے کوئی بھی محفوظ نہیں ۔بہتر ہوگا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں،بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اور بنی گالہ کی جائیداد میں بے قاعدگیوں کا جواب دیں۔ ترجمان شریف فیملی نے کہا کہ بے سروپا الزام تراشی اور شریف خاندان کو بدنام کرنے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.