Daily Taqat

اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

لاہور: پاکستان کی فلمسٹار حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شان شاہد کی فلم ارتھ ٹو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفیاں شیئر کی جن کو دیکھتے ہیں مداحوں نے اپنی توپوں کا رخ اداکارہ کی جانب کردیا اور حمائمہ ملک کی تصاویر کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہار کیا۔حمائمہ ملک نے کچھ مداحوں کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا تو سید عزیر سلیم نامی صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنا بند کرو،آپ جتنی دفعہ ایسا کروں گی میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر واپس آﺅں گا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »