Latest news

تھانہ ماچھیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

ماچھیوال(نمائندہ طاقت) وہاڑی ڈپی او نجیب الرحمٰن بگوی کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی صدر سرکل طارق پرویز صاحب کی زیر نگرانی تھانہ ماچھیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن بدنامِ زمانہ منشیات فروش تنویر عرف تنی راجپوت سکنہ 19/wb سے 1360 گرام چرس برآمد۔تفصیل کے مطابق وہاڑی ڈپی او نجیب الرحمن بگوی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او ماچھیوال مہر ریاض سیال کی زیر نگرانی عبدالجبار اے ایس ائی اور سیکورٹی آفیسر سلمان جوئیہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تنویر عرف تنی کو گرفتار کر کےملزم کے قبضہ سے 1360 گرام چرس برامد مقدمہ نمبر298/19 درج کرکے حوالات بند کر دیا ایس ایچ اور مہر ریاض سیال کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات کے مکرو دھندے میں ملوث تھا۔اس موقع پر ایس ایچ او مہر ریاض سیال کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر علاقہ چھوڑ جائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.