Daily Taqat

ملکی حالات کے پیش نظر عوام شر پسند عناصر سے مختاط رہیں، ارشد حیات

چونیاں: امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران ،صحافی،وکلاءاور اساتذہ کردار ادا کریں۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام شر پسند عناصر سے مختاط رہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چونیاں ارشد حیات نے امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام سے گزارش کی کہ وہ امن،بھائی چارہ اور محبت کا درس دیں۔صحافیو ں ،وکلا اور اساتذہ سے گزارش کی کہ امان و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کریں اور پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا۔ عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی ایس پی ارشد حیات نے مزید کہا کہ اسلام محبت ،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ باشعور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ شر پسند عناصر سے مختاط رہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »