دہشت گردی کے واقعات سے دین کے کام میں رکاوٹ نہیں آئے گی، رائیونڈ میں اجتماع جاری

رائے ونڈ : رائے ونڈ میں خود کش دھماکے کے دوسرے روز عالمی تبلیغی جوڑ (منی اجتماع) کا سلسلہ جاری رہا ،ہزاروں تبلیغی کارکنان کی ملک بھر سے آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔اس موقع پر تبلیغی کارکنان کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت عام شہریوں کی شہادت پر انہیں افسوس ہے وہ رتبہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں ،دعوت وتبلیغ کا کام نبیوں والا کام ہے یہ کام کسی کے خلاف نہیں ہے یہ صرف اللہ کی رضا کےلئے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر نکلے ہیں ۔دہشت گردی کی اس لہر کے ذمہ دار ہمارے اعمال ہیں اللہ ہم سے ناراض ہو چکا ہے ،ہم اپنا اصل دعوت وتبلیغ کا کام چھوڑ چکے ہیں جسکی وجہ سے آفات نازل ہو رہی ہےں ۔اس موقع پر شرکاءنے انتہائی پرعزم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں سے دین کے کام میں رکاوٹ نہیں آئے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.