Daily Taqat

تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدوار اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے ۔چیئرمین تحریک
انصاف عمران خان سے مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی وساطت سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا ۔رجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کے اشتہاری ہیں ، ان کے جائیداد فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے جبکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثہ جات بنانے سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، مزید یہ کہ کاغذات نامزدگی پرجو دستخط اور انکے ہمراہ جمع کرائی جانے والی دستاویزات بھی جعلی ہیں ۔ اسحاق ڈار نے ایک ہی بینک اکاﺅنٹ پر دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو غلط ہیں استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کو انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جائے اور اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »