تحریک انصاف کامقابلہ کرنے والےغلط فہمی کاشکارہیں, وزیراعلیٰ پرویزخٹک

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں،سیاسی پارٹیوں نے اسپتالوں اور پولیس پر سیاست کی وزیراعلیٰ پرویز
خٹک کا پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ورسک لفٹ کنال کی ریماڈلنگ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ منصوبے پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ ہونگے اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا،منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہزاروں ایکڑ زمین قابل کاشت بن جائیگی،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں،سیاسی پارٹیوں نے اسپتالوں اور پولیس پر سیاست کی ہے،تین سال پہلے ہمیں تباہ و برباد اسکول ملے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.