Daily Taqat

جہانگیر ترین کو موصول 19 کروڑسے زائد کا ٹیکس نوٹس معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو 19 کروڑ 91 لاکھ روپے کا بھجوایا گیا ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کوحکم دیاکہ جہانگیر ترین کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کیا جائے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ گزشتہ دورِحکومت میں جے ڈبلیو ڈی
مل کو 19 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار روپے کے ٹیکس نوٹسز بھجوائے گئے، ان نوٹسز کے خلاف اپیلیں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس زیر ِسماعت ہیں ۔کمشنر ان لینڈ ریونیو ان کے حق میں حکم امتناعی بھی جاری کر چکے ہیں ،لیکن حکم امتناعی کے باوجودانہیں ٹیکس نوٹسز بھجوا دیئے گئے، استدعاہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔عدالت نے ٹیکس نوٹسز معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو 30 روز میں فیصلہ کرنےکا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »