طالبان اورافغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے, اعزازچوہدری

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ¾مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں  ¾پاک امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔امریکی تنظیم ویمن فارن پالیسی فورم سے خطاب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ¾طالبان کو بھی ہمارا پیغام ہے کہ مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ پاک امریکا تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ¾ پاک امریکا تعلقات کی بہت سے جہتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس میں تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ¾پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بہت اہم اور گہرے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.