کھوکھلے نعرے مارنے والے ہوش کے ناخن لیں سردار, منصب علی ڈوگر

پاکپتن : مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری ،رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے مارنے والے ہوش کے ناخن لیں، عوام ان سے اچھی طرح واقف ہیں،عوام جانتے ہیں کہ دھرنے والے صرف نعرے ہی مار سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دوران عوام کی بے پناہ خدمت مثالی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے والہانہ محبت کا اظہا رکرتے ہیں، انتخابات کے دوران عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروایا اور سیاسی مخالفین کو بری طرح مسترد کرکے یہ جواب دیا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے حکومت کے خواب نہ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا بند کریں،آئندہ انتخابات کے دوران بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.