طاغوت سے ٹکرانے کا سبق حضرت مولانا شاہ احمد نورانی سے سیکھا، طاہر اشرجلالی

لاہور:(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم لاہور میں قائد اہلسنت حضرت مولانا شاہ احمد نورانی کے یوم وصال کے موقع پر ”تحفظ بیت المقدس سیمینار“ منعقد کیا گیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے طاغوت سے ٹکرانے کا سبق حضرت مولانا شاہ احمد نورانی سے سیکھا ہے ۔انہوں نے ساری زندگی اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا۔اگر آج صدام حسین ،کرنل قذافی اور مولانا شاہ احمد نورانی زندہ ہوتے تو قبلہ اول کے بارے میں ٹرمپ کو ایسا جارحانہ غاصبانہ فیصلہ کرنے کی طاقت نہ ہوتی۔41ملکوں کے فوجی اتحاد کو شرم آنی چاہیے بیت المقدس کے اندراور ارد گرد لاشیں تڑپ رہی ہیں یہ عسکری اتحاد ابھی تک آنکھیں بند کر کے بیٹھا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کیلئے نرم گوشہ سے یہودیوں کے حوصلے بڑھ گئے۔عالم اسلام اتحاد ہی سے دشمنوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے سعودی عرب میں سینما گھروں کے کھلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا سعودی عرب میں تیزی سے جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس پوری امت میں بڑی بے چینی پھیل رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت سینما گھروں کے کھولنے کے اس حکم کو واپس لے۔ تحریک لبیک یارسول ا للہﷺ کے زیر اہتمام انشاءاللہ تعالی 17 دسمبر بروز اتور تحفظ بیت المقدس مارچ ہوگا جو دن 1بجے داتا دربار سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی تک جائے گا۔مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.