شامی فوج ترک عسکری کارروائی کیخلاف مدد کرے، عفرین کی کرد اتھارٹی

دمشق :  شامی علاقے عفرین میں کرد اتھارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ترک افواج کی عسکری کارروائی کا مقابلہ کرنے کی خاطر شامی فوج ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق اس بیان سے شام کی جنگ مزید پیچیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ عفرین کی ایگزیکٹو کونسل کے شریک چیئرمین عثمان الشیخ عیسیٰ نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کو چاہیے کہ وہ ترک افواج کی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی قدم اٹھائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شامی حکومت کو چاہیے کہ وہ ترک جنگی جہازوں کو ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکے۔ عفرین میں ترک فوجی کارروائی بروز جمعہ چھٹے دن میں داخل ہو گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.