Daily Taqat

سید عمر فاروق کی بہادری اور شجاعت مثالی تھی، ذوالفقار علی خان کھوسہ

ڈیرہ غازی خان : سید نا حضرت عمر فاروق حضور اکرم کے سچے غلام اور بے مثال حکمران تھے ان کے طرز حکمرانی کو اپنا کر پاکستان کو خوشحال مملکت بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردا ر ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ منزل میں قبائلی عمائدین ،سیاسی ورکرز اور نوجوانوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سید عمر فاروق کی بہادری اور شجاعت مثالی تھی ا ن کے دور خلافت میں جہاں عظیم الشان فتوحات ہوئیں وہیں اسلامی ریاست میں نومولود بچے سے کر خواتین اور بزرگوں تک کی کفالت ریاست کی ذمہ داری تھی سرحدوں پر افواج اور اندرونی انتظامات کے لئے پولیس کا نظام سید عمر فارو ق کے دور میں ہی وضع ہوا آپ کے طرز حکمرانی کو اپنا کر مملکت کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »