Daily Taqat

سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاﺅس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلی ہاﺅس خالی کر دیاہے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاﺅس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی ہاﺅس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »