[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا آپریشن جاری ہے اور 6 روز کے دوران 70 سے زائد شادی ہال گرا دیے گئے ہیں۔

[mashshare]

سپریم کورٹ کے احکامات پر رفاعی پلاٹوں پر قبضے کے خلاف کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کا آپریشن جاری ہے، شہر بھر میں چار سو ایکڑ سے زائد کی زمینوں کا قبضہ چھڑانے کے لئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

کے ڈی اے انسداد تجاوزات سیل نے گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، سرجانی اور گلستان جوہر میں 6 روز کے دوران 70 سے زائد شادی ہالز سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز گلشن اقبال، نیپا چورنگی کے قریب رفاعی پلاٹ پر قائم شادی ہال گرا دیا جب کہ حکام کے مطابق انہیں شادی ہال گراتے وقت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر قائم سارہ لان کی دوبارہ تعمیرات شروع جاری تھی جسے کے ڈی اے کی جانب سے دوبارہ گرادیا گیا جب کہ لالا زار نامی شادی ہال کو بھی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گرا دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.