سپریم کورٹ نے راوانوارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دےدیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راوانوار کا   سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ۔ سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راوانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے جب کہ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔ واضح رہے کہ راو انوار نے اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.