Daily Taqat

یمن کیلئے امداد،چاربحری جہاز حدیدہ بندرگاہ پہنچ گئے

واشنگٹن:  امریکا نے یمن کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس امداد کو لے کر چار بحری جہاز یمنی بندرگاہ حدیدہ پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی ذرائع  کے مابق امریکا کے فراہم کردہ چار کرینوں سے امدادی سامان سے بھرے صندوقوں کو بحری جہازوں سے اتارنا شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی کرین اس وقت اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ڈبلیو ایف پی کے کنٹرول میں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے امداد کی ترسیل کے حوالے سے کہا کہ یہ یقینی طور پر یمن کے پریشان حال لوگوں کیلئے راحت کا باعث بنے گی۔ حدیدہ کی بندرگاہ یمن کے ایران نواز حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »