Daily Taqat

نگران وزیراعظم غیر جانبدار شخصیت ہونا چاہیے، سینیٹرشبلی فراز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار شخصیت ہونا چاہیے ¾عوام 2018ءکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک  انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام 2018ءکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 ءکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن نہیں کی اور عدالتوں میں لگنے والے الزامات کاجواب دیا اور اپنا 40 سالہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے غیر جانبدار و غیر متنازعہ شخصیت کاچناﺅ کیا جائے جو ایمانداری کے ساتھ انتخابات کروا سکے اور جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »