سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام زرعی اجناس کی فروغ کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں سیمینارز کاانعقاد کیا جارہا ہے ۔ ان سیمینارز میں کاشتکاروں کو تیل دار اجناس کے فوائد کے حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔ لودھراں میں منعقدہ سیمینار میں ہزاروں کاشتکاروں نے شرکت کی اور اب اس سلسلہ میں14دسمبر کو وہاڑی میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا چالیس فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاﺅ کے لیے نہایت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ اہم بات کہ یہ فصل 110سے 130دنوں میں پک کر تیار بھی ہوجاتی ہے ۔ اس مہم کا مقصد تیل دار اجناس کی ملکی سطح پر کاشت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کی درآمدکو کم کرنا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.