Daily Taqat

پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

لاہور : لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ،موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 17مئی سے 10اگست تک ہوں گی۔ بعض نجی تعلیمی ادارے فرسٹ ٹرم کے امتحانات مکمل ہونے پر تعطیلات کریں گے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تعطیلات نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کیلئے 50 چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دیں۔ چھٹیاں نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، جس میں 20 ہزار روپے یومیہ جرمانے کیساتھ سکول بھی سیل کیا جاسکتا ہے جبکہ والدین سکول بند نہ کرنیوالوں کیخلاف ہیلپ لائن پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا کہ سمر کیمپ کیلئے اتھارٹی سے نجی سکولوں کو تحریری اجازت لینا ہو گی، صرف سالانہ امتحانات اور او لیول کیلئے سکول کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے سمر کیمپ لگا سکیں گے لیکن اس کے عوض فیس وصول کرنے پر پابندی ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »