بس اسٹینڈ ننکانہ صاحب میں اچانک آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی بسیں جل کر خاکستر

ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ )جنرل بس اسٹینڈ ننکانہ صاحب میں اچانک آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی بسیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آگ نے قریبی دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی محکموں کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ ننکانہ صاحب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی بسوں اور دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جنرل بس اسٹینڈ کے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے اطلاع پاکر ریسکیو1122، فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچی جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی 30سے زائد بسوں اور درجنوں دوکانوں کو بچا لیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث تین بسیں اور2 دوکانوں کوز یادہ نقصان پہنچا ہے۔
آگ کی شدت اتنی تھی کہ قریب کھڑی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ آگ لگنے کے باعث تقریبا 40 لاکھ روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بیان کی جارہی ہے تاہم حتمی رائے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے بعد ہی معلوم ہوگی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر محمدطیب طاہر اور اے ایس پی سنگھارملک سمیت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کئے واضع رہے کہ چار سال قبل بھی دو مرتبہ لاریٰ اڈہ میں کھڑی بسوں کو آ گ لگ گئی جس کے نتیجہ مین کئی بسیں جل کر راکھ ہونے کے علاوہ آگ سے جھلسنے والے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.