Daily Taqat

ملک دشمن بیان پرنوازشریف کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے ملک دشمن بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف پیرکوپاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے ،قرارداد رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ایوان نواز شریف کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایاجائے ۔قرار داد میں نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوازشریف متنازع بیان کی آڑمیں ملکی تشخص بری طرح متاثر کررہے ہیں۔بعدازاں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ نوازشریف پرغداری کامقدمہ چلایاجائے، ممبئی حملوں پرنوازشریف کامتنازع بیان وطن سے غداری ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک و شبہات نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی نوازشریف کے بیان کی مذمت کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »