Daily Taqat

پنجاب اسمبلی میں نوازشریف کےخلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں نواز شریف کیخلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے، نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباو¿میں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف دشمن عالمی طاقتوں کے آلہ کاربن کرملک میں انتشارکی فضا بنارہے ہیں، بھارت دانستہ طورپرعدم تعاون کرکے ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں رکاوٹ رہا جب کہ ریاستی ادارے قابل احترام ہیں اور ملکی تحفظ کے ضامن ہیں جو اس ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہیں۔اسی حوالے سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے قرار داد جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں وہ ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں اس لئے ان کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلائے اور میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »