Daily Taqat

بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ اور عقل سے عاری ہے ،برجیس طاہر

شیخوپورہ :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کہ سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس ایم این اے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کو بچگانہ اور عقل خرد سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اورپاکستانی عوام اپنے عظیم اتحاد کے ساتھ پاک سرزمین کی طرف اٹھنے والے ہاتھ بھیک ما نگنے کے قابل بھی نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکن کسی دشمن کو اپنے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کے حاصل پاک وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔بائیس کروڑ پاکستانی اپنے وطن کی حفاظت کے لیے خون کے دریا بہانے کو تیار ہیں۔ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران اور جنرل اس وقت سے ڈریں جب تاریخ میں یہ لفظ لکھے جائیں کہ ایک تھا بھارت! میاں نواز شریف کے ایٹمی پاکستا ن کو بھارتی گیڈر بھبکیوں سے دبایا نہیں جاسکتا ۔ پاکستان کو بنایا تھا اور اب پاکستان کو بچائیں گئے۔

پاکستان کا ہر شہری فوج کا سپاہی ہے بھارت سمیت کو ئی بد خواہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے ہم کسی قوت کو اپنے معاملات میں مداخلت اور اپنی سرزمین کی طرف برے ارادے سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ بھارتی جنرل اور حکمران پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی وطن کے ساتھ محبت کو آزمانے کی کوشش بھی نا کریں۔ ورنہ پاکستانی قوم کا غیض و غضب اور آزمانے کی کوشش بھی نا کریںورنہ پاکستانی قوم کا غیض و غضب اور مسلح افواج کے نشانے وہاں بھی پہنچیںگے جہاں بھارتی سورمے تصور بھی نہیں کرسکتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »