پاکستان کیخلاف بھارتی رہنماوں کے بیانات امن کیلئے شدید خطرہ ہیں, خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیرتنازعے کا حل چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے ، بدقسمتی ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جب کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی اورصرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.