Daily Taqat

معذور ، خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، واحد ارجمند ضیائ

جھنگ :   قائم مقام ڈپٹی کمشنرواحد ارجمند ضیاءنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں پر گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے اوراس ضمن میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پنجاب بےت المال ،محکمہ زکوة اور پنجاب سوشل پروٹےکشن اتھارٹی بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے گراں خدمات سرانجام دے رہے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائرےکٹر سوشل وےلفیئر اظہر عباس عادل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسراورضلعی چیئر مین بیت المال ریاض حسین عشرت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے معذور اور خصوصی افراد کی رجسٹریشن، خدمت کارڈ کے اجراءاور بحالی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم معذور اور خصوصی افراد کےلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات ان تک پہنچاناہماری اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالہ سے تما م میسر وسائل بروئے لائیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ خصوصی افرادمحکمہ سوشل ویلفیئر میں قائم سہولت سنٹر سے رابطہ کرکے رجسٹریشن اور دیگر معاملات بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ خصوصی افراد کی تربیت کےلئے ٹیوٹا سے منسلک اداروں میں مختلف کورسزمیں داخلہ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق خصوصی افراد کےلئے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ پانچ سال کی مدت کے بعد تجدید کروانا ضروری ہوگا۔ ڈپٹی ڈائرےکٹر سوشل وےلفیئر اظہر عباس عادل نے خدمت کارڈ اور سفری کارڈ کے اجراءکے حوالہ تفصیلی بریفنگ دی اورمزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی افرادکی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خصوصی افراد کی اہمیت اور مقام کو اجاگر کیا جائیگا اور اس حوالہ سے واک بھی منعقد کی جائیگی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »