Latest news

سپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں نے یوم تحفظ سفید چھڑی واک کی

چونیا ں :  تفصیلات کے مطابق 1964ءمیں اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پاس ہوئی کہ دنیا میں نابینا افراد کی شناخت سفید رنگ کی چھڑی سے ہونی چاہیے کیونکہ اس وقت نابینا لوگ مختلف رنگ کی چھڑیاں استعمال کرتے تھے لہذانابینا افراد کیلئے سفید چھڑی کا انتخا ب کیا گیا15اکتوبر کو یوم تحفظ سفید چھڑی کے طور پر پوری دنیامیں منایا جاتاہے سفید چھڑی نابینا افراد کے لیے آنکھوں کا کام کرتی ہے ان خیالات کا اظہار میڈم تبسم ناز ہیڈمسٹریس گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں میں ادارہ ہذا کی طرف سے یوم تحفظ سفید چھڑی منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ نابینا افراد کو ان کی ضروریات کے مطابق ماحول اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر اپنا کردار ادا کرسکیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.