زینب قتل کیس جیسے واقعات میں مجرموں کیلئے خصوصی سزائیں تجویزہونی چاہئیں, ملک محمداحمدخان

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ زینب قتل کیس جیسے واقعات میں مجرموں کیلئے خصوصی سزائیں تجویز ہونی چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ ”سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ زینب کے قاتل سمیت کم عمر بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے ، کیا زینب کے قاتل کے ساتھ بھی اس قسم کا سلوک کیا جائے گا؟ “۔ اس سوال کے جواب میں ملک محمد احمد خان دبے لفظوں میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے واضح طور پر تو مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی تجویز کی تائید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ، ایسی سزا ہونی چاہیے کہ باقی لوگوں کیلئے نصیحت ہو اور اگر پہلے سے ایسی کوئی سزا موجود نہیں ہے تو ایسے لوگوں کیلئے خصوصی سزا تجویز کی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.